کراچی (کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کاتسلسل برقراررہااورکے ایس ای100انڈیکس مزید406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کے باعث73.07فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت76ارب63کروڑ93لاکھ روپے بڑھ گئی۔سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزدوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 43792پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس406.50پوائنٹس کے اضافے سے 43766.69پوائنٹس پر بند ہوا ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت14ڈالرکے اضافے سے 1878ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی تولہ 550 روپے بڑھ کر 1لاکھ 12ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 96ہزار280روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید14پیسے کی کمی سے 160.26روپے سے گھٹ کر160.12روپے اور قیمت فروخت13پیسے کی کمی سے 160.31روپے سے گھٹ کر160.18روپے ہو گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے 160.20روپے سے گھٹ کر160روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160.30روپے ہوگئی ۔