کراچی (کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز تیزی رہی۔جمعہ کوسرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈز ،ٹیلی کام ،پٹرولیم اور دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 206.07پوائنٹس اضافے سے 47834.33پوائنٹس پر جا پہنچا۔ مارکیٹ کے سرمائے میں 49اب89کروڑ92لاکھ24ہزار455روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 83کھرب47ارب 8کروڑ74لاکھ25ہزار 343روپے ہو گیا۔گزشتہ روز412کمپنیوں کے 34کروڑ85لاکھ 76ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ادھرانٹر بینک میں 55پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30 سے بڑھ کر159.85 اور قیمت فروخت159.40سے بڑھ کر159.95روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں50پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 159.30 سے بڑھ کر159.80 اور قیمت فروخت159.70 سے بڑھ کر160.20روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت350روپے اضافہ سے 1لاکھ9ہزار700جبکہ دس گرام سونے کی قیمت300روپے اضافہ سے 94ہزار50روپے ہوگئی۔