پراگ(ویب ڈیسک) جمہوریہ چیک میں ٹمبر سپورٹس ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیاجس میں دنیا بھر سے ماہر پیشہ ور لکڑہاروں نے شرکت کی۔ اس منفرد مقابلے میں جمہوریہ چیک سمیت مختلف ممالک سے آئے ماہر کھلاڑیوں کے درمیان کلہاڑیوں سمیت دیگر اوزاروں سے درخت کے موٹے تنے کاٹنے اور توڑنے کے مقابلے کروائے گئے ۔مقابلے کے دوران بڑی تعداد میں تماشائی بھی وہاں موجود تھے ۔ اس موقع پر آسٹریلیا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔