کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100انڈیکس 644.39پوائنٹس کے اضافے سے 40559.15پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا ۔سرمایہ کاری مالیت 93ارب 5 کروڑ 51 لاکھ روپے بڑھ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 644.39 پوائنٹس کے اضافے سے 40559.15پوائنٹس پر بند ہوا ۔دریں اثنا ء صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2900روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار100 روپے ہو گئی اسی طرح2ہزار487روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار110روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.15روپے اور قیمت فروخت168.45روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.15روپے اور قیمت فروخت168.70روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید 196.50روپے اور قیمت فروخت198.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقراررہی۔