لاہور،فیصل آباد (سپیشل رپورٹر ،خصوصی رپورٹر) گر ین ٹاون کے علا قہ پنچا ب کوآپریٹو سوسا ئٹی میں ایک ہی خاندان کے چا ر افر اد کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ۔پولیس کے مطابق ان میں باپ اور تین بچے شا مل ہیں ،مر نے والو ں کی شنا خت 55سا لہ اسحا ق، اس کا بیٹا 16سا لہ ابوذر ،بیٹیو ں 19سا لہ حسنہ اسحا ق اور20سا لہ عتیقہ اسحا ق کے نا م سے ہو ئی ، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک 19 سالہ عروہ زخمی ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق چا روں افر اد کو رات 11بجے نامعلو م موٹر سائیکل سواروں نے گھر میں گھس کر قتل کیا ۔ پو لیس کے مطا بق واقعہ جا ئید اد یا خاندانی جھگڑ ے کا شاخسا نہ معلو م ہوتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق نے دو شادیاں کر رکھی تھی، پولیس اس معا ملے کی چھا ن بین کر رہی ہے ،محلے داروں کا کہنا ہے کہ کچھ نا معلو م لو گ اس گھر میں آ ئے گھر کے بچے نے دروازہ کھو لا تو نامعلو م افر اد اند ر چلے گئے جس کے بعد فا ئر نگ کی آ واز آ ئی اور فائرنگ کرکے فر ار ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی پو لیس موقع پر پہنچ گئی ۔پولیس نے لا شیں قبضے میں لیکر پو سٹما ر ٹم کیلئے مردہ خانہ بھیج دیں ۔ واردات کے بعد علا قے میں شد ید خو ف وہر اس پھیل گیا ۔ایک عینی شا ہد کا کہنا ہے کہ ملز ما ن دو مو ٹر سا ئیکلو ں پر آ ئے اور گھر کا دروازہ کھٹکا یا اور دروازہ کھلتے ہی انہو ں نے گھر کے اند ر گھس کا اند ھا دھند فا ئرنگ کر دی ۔جس سے چا روں افر اد مو قع پر دم تو ڑ گئے ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ مر نے والو ں میں دو مر د اور دو خو اتین شا مل ہیں ۔ فر انز ک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ کر شواہد کو اکٹھے کئے ۔واقعہ کے بعد پو لیس نے اردگر د کے علا قو ں کی مکمل نا کہ بند ی کر دی ۔پو لیس کا کہنا ہے کہ محلے کے کئی گھر وں کے با ہر سی سی ٹی وی فو ٹیج کیمر ے لگے ہو ئے ہیں جبکہ پنجا ب کو آ پر یٹو سو سا ئٹی کے مین گیٹ پر بھی سیف سٹی اتھا رٹی کے کیمر ے لگے ہو ئے ہیں جن کی مد دسے قا تلو ں تک پہنچ جا ئیں گے ۔اسحاق بیگم کوٹ مہر پورہ کا رہائشی تھا، کافی عرصہ قبل یہ بھی قتل کیس میں ملوث رہا اور مقتول کے کواحقین سے صلح پر چند سال قبل جیل سے باہر آیا تھا۔دریں اثنا فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ 79 ج ب میں گاؤں کے دو گروپوں رانا برادری اور جٹ برادری میں پچھلے 6 ماہ سے زمین کا تنازع چلا آ رہا تھا، جس پر گذشتہ روز جٹ برادری کے 38 سالہ راؤ شبیر ولد فقیر حسین (ٹریفک وارڈن) اپنے بھائیوں 30 سالہ محمود، عمر حیات اور 25 سالہ عدنان ولد عنایت، رانا صابر ولد محمد حسین، سہیل کے ساتھ اپنی زمین پر موجود تھے کہ مخالف جٹ پارٹی کے محمد اجمل ولد بگا فوجی 3 نامعلوم مسلح افراد کے ساتھ بسواری کار پر آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 3 افراد راؤ شبیرولد فقیر حسین، اس کا بھائی محمود اور عدنان ولد عنایت موقع پر ہی دم توڑ گئے اور 3 افراد عمرحیات ولد فقیر حسین، رانا صابر، سہیل شدید زخمی ہو گئے ، دوسری طرف ریجنل پولیس آ فیسر رفعت مختار را جہ نے واقعہ کو نوٹس لیتے ہو ئے سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد سہیل چو ہدری سے رپورٹ طلب کر لی ۔