دبئی(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا اور آسٹریلیا کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے شکستوں کے بعد پاکستان کی ٹوئنٹی 20 عالمی رینکنگ پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم بدستور پہلے نمبر ہے لیکن دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا سے اس کا صرف ایک ہی پوائنٹ زیادہ ہے ۔نئی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 270 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ سری لنکا کے بعد پاکستان کو بھی تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرنے والی آسٹریلین ٹیم 269 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔