لاہور(سپیشل رپورٹر) لا ہور علامہ اقبال ائرپورٹ پرائیرپورٹ لائونج میں چوہا آ جانے کے باعث مسافروں کی چیخ وپکار سے سیکورٹی فورسز کی دوڑیں لگ گئیں، چوہے کو دیکھ کر خواتین اور بچوں نے چیخ و پکار کرکے آسمان سر پر اٹھا لیا، سکیورٹی فورسز پہنچے اور دریافت کیا تو معلوم ہوا کوئی دہشت گرد نہیں بلکہ چوہا تھا، ائیرپورٹ ملازمین نے کمانڈو ایکشن کرکے چوہا مار دیا۔