کراچی (92 نیوزرپورٹ،نیٹ نیوز) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے کہا ہے میں اعتراف کرتا ہوں میں کراچی کاایک بے بس ایم این اے ہوں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا میں اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہوں۔ مجھ سے کراچی اور بالخصوص اپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا سسکنا اور مونس علوی کے جھوٹ سہنا نہیں دیکھا جاتا۔ وَزیراعظم سے وقت مانگا ہے ملکر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔