اسلام آباد ، پشاور(خصوصی نیوز رپورٹر، 92 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک سے ترک وزیر دفاع کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ترجمان وزارت دفاع نے کہا کہ پرویز خٹک نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے ترک وفد کی کاوشوں کو سراہا۔صدر رجب طیب اردوان دوراندیش رہنما، پاکستان کے مخلص دوست ہیں، وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اصولی موقف، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت پر ترکی کے شکرگزار ہیں، پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کیا،مشترکہ مشقوں سے دونوں ریاستوں کی صلاحیتوں، دفاعی قوت میں اضافہ ہوگا، پاکستان ترکی میں اعلیٰ سطح کے فوجی مذاکرے کے پندرھویں دور میں شرکت کریگا، ترک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات کی طویل درخشاں تاریخ ہے ، دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے تیارہیں۔