لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہورکے پروفیسر ڈاکٹر ندیم افضل نے کہا ہے کہ پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ25اگست کو ہوگا ۔ سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد ، ملتان، راولپنڈی،گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ساہیوال ، سرگودھا، بہاولپور، حسن ابدال، ڈی جی خان اور رحیم یار خان شامل ہیں، انٹری ٹیسٹ صبح10بجے شروع ہوگا اور ساڑھے 12بجے اختتام پذیر ہوگا،انٹری ٹیسٹ کے پرچے کی تیاری سے لیکر اس کی ترسیل تک جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔