وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے کہا ہے کہ میڈ یکل سٹور کے تمام قا نونی تقا ضے پورے کئے جائیں میڈ یکل سٹور ما لکان کو جو ٹر یننگ دی گئی ہے اس کے مطابق اپنے سٹور کا ریکار ڈ مر تب کر یں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں میڈیکل سٹور کے بارے میں 12کیسز زیر بحث لائے گئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے مز ید کہاکہ تمام میڈ یکل سٹور پر کو الیفائیڈ پرسن کا ہونا انتہائی ضر وری ہے میڈیکل سٹور کا سیل اورپر چیز ریکارڈ مر تب کیا جائے ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے جیل کچن کا معائنہ کیا اور انہوں نے اس مو قع ایس ڈی او بلڈنگ (ایم آر) کو جیل کچن میں ماربلز اور ٹائلز لگانے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر کے کہنے پر چیمبر آف کا مر س کے بانی صدر حافظ محمود احمد شاد نے ڈسٹرکٹ جیل میں 10ایل سی ڈی ٹی وی لگانے کا وعدہ کیا۔