لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی سی صالحہ سعید نے انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے مزید ہدایات جاری کر دی ہے ۔ڈرگ انسپکٹرز تمام میڈیکل سٹورز پر انسدادِ ڈینگی کے آگاہی بینرز لگوائیں اورتمام سرامکس کی فیکٹریوں و دکانوں کو چیک کیا جائے ۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ یونیورسٹیوں اور کالجز کے ہوسٹل کی بھی سروئلنس کی جائے اورشہر کے تمام سوئمنگ پولز اور فواروں کو بھی چیک کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہر کی تمام کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائیٹیز میں بھی سروئلنس کروائی جائے اورہفتہ انسدادِ ڈینگی آگاہی مہم سے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ ڈینگی مہم کو اسی طرح آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھے گی۔ڈی سی لاہور صالحہ کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان بدر نے ویلینشیا ٹاؤن، پی سی ایس آئی آر، نشیمن اور اقبال سوسائٹی کا دورہ کیا۔انہوں نے سوسائٹیز کی مینجنگ کمیٹی کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے سوسائٹیز میں نمایاں مقامات پر ڈینگی بینرز لگانے کی یقینی ہدایت کی۔