کراچی( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال (2018-19ئ) کے پہلے نو ماہ کے دوران ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کے بعداز ٹیکس منافع میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ماڑی پٹرولیم کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا مارچ کمپنی نے 16.8 ارب روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 10.8 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے ابتدائی نو مہینوں کے مقابلے میں جاری مالی سال کے دوران ماڑی پٹرولیم کے خالص منافع میں 6 ارب روپے ( 56فیصد )کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 88.92 روپے کے مقابلے میں بڑھ کر 138.61روپے ہوگئی ہے ۔