ورجینیا(ویب ڈیسک) دنیا میں اگر ایک جانب غذائی قلت کا راج ہے تو دوسری جانب بسیارخوری موٹاپے کو جنم دے رہی ہے ۔ اب ایک درجن سے زائد جین کا انکشاف ہوا ہے جو موٹاپے کی بلا کو براہِ راست بڑھاتے ہیں یا پھر روک بھی سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف ورجینیا کے سائنسدانوں نے 14 ایسے جین شناخت دیکھے ہیں جو براہِ راست چربی لاتے اور موٹا کرتے ہیں تاہم تین ایسے جین بھی ملے ہیں جنہیں سلا کر خود موٹاپے کو ٹالا جاسکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق زائد حراروں والی غذا، بے عملی، ورزش نہ کرنے اورشکرخوری کا پیچیدہ نظام آپس میں مل کر موٹاپے کی وجہ بنتے ہیں۔