لاس اینجلس ( سپورٹس ڈیسک) امریکہ میں دنیائے باکسنگ کا بڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں مشترکہ طور پر فاتح قرار دیا گیا ، لیجنڈری فائٹر مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر نے خوب ایکشن دکھائے ، آٹھ راؤنڈز کے بعد 76-76 پوائنٹس سے باؤٹ برابر رہا۔ امریکی ریاست لاس اینجلس میں باکسنگ کا تگڑا مقابلہ کھیلا گیا۔ دنیا بھر کے باکسنگ پرستار خوب محظوظ ہوئے ، پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر عامر خان نے بھی مقابلے کو دلچسپ قرار دے دیا اور کہا کہ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود دونوں رفتار اور جوش سے جوان لگ رہے تھے ۔تاریخ ساز باکسنگ مقابلے لاکھوں ڈالرز کی آمدن ہوئی جو چھاتی کے کینسر کے مریضوں اور باکسرز کی فلاح پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔