کراچی (کامرس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت خرید 159.20 روپے سے گھٹ 158.50روپے اورقیمت فروخت 158.60 روپے پرمستحکم رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں10پیسے کی کمی ہوئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید 157.80 روپے سے گھٹ کر 157.70روپے اورقیمت فروخت 159.80 روپے سے گھٹ کر158.70روپے ہوگئی۔ دریں اثنا ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونامزید500روپے مہنگا ہوکر84500روپے فی تولہ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔