آکلینڈ (سپورٹس ڈیسک) شین جورجینسن نے نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے اپنی مدت ملازمت میں توسیع کرکے نئے دو سالہ معاہدے پر دستخط کیا ہیں جو 2022 کے اختتام تک ہے ۔ قبل ازیں وہ 2008ء سے 2010ء تک نیوزی لینڈ کے باؤلنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ سابق کوئنز لینڈ ، ویسٹرن آسٹریلیا اور تسمانین فاسٹ بائولر 2016ء میں ایک بار پھر نیوزی لینڈ کے سیٹ اپ میں شامل ہوئے ہیں۔