لندن( سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی بلے بازی کے گرُ بھی سیکھنے لگے ۔ وائٹلٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے لیے ریکارڈ بنانا اعزاز ہے ، پرفارمنس کا فائدہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے فٹ رہوں اور تینوں فارمیٹ کھیلوں، بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی توجہ دے رہا ہوں۔