اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے ، حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جا رہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے ، ایک وزیر اعلیٰ کہہ رہا ہے میں وفاق کو جوابدہ ہی نہیں ، الیکشن اصلاحات کا کہو تو اس پر تیار نہیں، ایک دن عدم اعتماد، دوسرے دن لانگ مارچ ،تیسرے دن استعفیٰ۔اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا ایسی غیر سنجیدہ سیاسی قیادت ملک کے مستقبل کیلئے خطرہ ہے ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سنجیدہ لوگ آگے بڑھیں اور متبادل قیادت بنیں، گورننس، الیکشن،عدلیہ اصلاحات انتہائی اہم ہیں لیکن اس نابالغ قیادت سے کون مذاکرات کرے ؟