بر لن ( نیٹ نیوز ) جرمنی نے چین کے ترقیاتی منصوبے ’سلک روڈ‘ میں اٹلی کی شمولیت پرشدید اعتراض کرتے ہوئے یورپی یونین سے ایسے کسی بھی منصوبے کو روکنے کیلئے ویٹو کا مطالبہ کر دیا۔ یورپی یونین کے بجٹ کمشنر گینتر اوٹینگر نے کہا کہ جب تک یورپ کی خودمختاری اور آزادی کو خطرہ نہیں اس وقت تک ایشیا اور یورپ کے مابین شاہراہ کی توسیعی ایک اچھی چیز ہے ۔