لاہور( شوبز ڈیسک) اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’’ارطغرل غازی‘‘ میں معروف صوفی بزرگ ’’ابن عربی‘‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے پاکستان اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی۔گزشتہ روز فیروز خان نے 12ویں صدی کے مسلمان سکالر ، شاعر اور فلسفی ابن عربی کے سنہرے الفاظ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے تھے ۔ فیروز خان کے اس اقدام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اداکار عثمان سویقوت نے سوشل میڈیا پر انکے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔