لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری ،لاہور کے صدر رکن قومی اسمبلی پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان کی حمزہ شہباز کی نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے صحافیوں پر تشدد کی مذمت ،میڈیا کارکنوں پر تشدد اپوزیشن کی ریلی سے حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ،حکومت اپوزیشن کی آواز دبانے کے لئے پولیس کا استعمال کررہی ہے ،حمزہ شہباز کو احتساب عدالت میں ایس پی کا میڈیا سے بات کرنے سے روکنا بنیادی حقوق اور اظہار رائے کے قانون کی خلاف ورزی ہے ،صحافیوں پر پولیس کاتشددمیڈیا کو پیغام دینے کے مترادف ہے ،پنجاب پولیس تحریک انصاف کی ذیلی تنظیم کا کردار ادا کررہی ہے ۔ نااہل حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے ،مسلم لیگ ن 27اکتوبر کو مال روڈ پر کشمیر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں احسن اقبال سمیت اہم رہنما ؤں کے شرکت کا بھی امکان ہے ،تاہم حتمی فیصلہ رواں ہفتے کر دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نیب عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء پنجاب اسمبلی میںصحافیوں پر تشدد کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔