ابوجا(نیٹ نیوز) نائجیریا کی ریاست کڈونا میں شوہر کے نماز نہ پڑھنے پر بیوی نے عدالت میں خلع کا دعویٰ دائر کردیا، خاتون نے یہ الزام بھی لگایا کہ شوہر نہ صرف اس کا خیال نہیں رکھتا بلکہ اکثر اوقات اس کے والدین کی بے عزتی بھی کرتا ہے اس لیے وہ مزید اپنے خاوند کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ شوہر نے بیوی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے اداکرتا ہے اور اپنے ساس سسر کا بھی احترام کرتا ہے ۔ عدالت نے مقدمے کی کارروائی 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار یعنی بیوی کو حق مہر کی رقم آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔