فیصل آ باد(وقائع نگار خصوصی )اپوزیشن چیمبر پنجاب اسمبلی کو چلانے کے لیے مسلم لیگ ن نے چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیا۔ ارکان اسمبلی سے ماہانہ پانچ پانچ ہزار روپے وصول کرنے کیلئے مانیٹر بھی تعینات کردیے ۔اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی میں سولہ گروپس کے کوآرڈنیٹرز کو مانیٹرز کا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔گروپس کے مانیٹر اس بات کی یقین دہانی کروائیں گے کہ ان کے گروپ کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن چیمبر کے اخراجات کیلئے پانچ ہزار روپے جمع کروائے ہیں۔ فیصل آباد کے لئے دومانیٹر بنائے گئے ہیں ان میں رانا علی عباس اور میاں طاہرجمیل شامل ہیں۔جو فیصل آباد ضلع سے دس ایم پی ایز سے ماہانہ چندہ وصول کرکے جمع کروانے کے پابند ہوں گے ۔