اسلام آباد(صباح نیوز؍ مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ یہ نہیں حکومت نے غلطیاں نہیں کیں مگر ن لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے ۔اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا نوازشریف کے طویل دورحکومت نے پاکستان کوکمزورکیا، آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ ن لیگ کی پالیسیزہیں۔