لاہور(خبرنگارخصوصی) مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین نے تاجروں اور صنعت کاروں سے بجٹ تجاویز طلب کرلی ہیں ، گزشتہ روز پیاف کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صنعت کار بجٹ تجاویز دیں ،ان کی یہ تجاویز حکومت تک پہنچائیں گے ، اس موقع پر انجینئر سہیل لاشاری نے کہاکہ تاجروں اور صنعت کارآپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ،آپ بیرون ملک دورے سے واپس آئیں تو پھر ہم ملاقات کرکے اپنے مسائل اورتجاویز سے آپ کو آگاہ کریں گے ۔