اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے انکی تصویر ہٹائی، اب پی ٹی آئی نے بھی وہی کیا ہے ۔ گزشتہ روزایک بیان میں بختاور بھٹو نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے بھی بینظیر بھٹو کا نام ہٹا دیا۔ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کا نام مخالفین ہٹا رہے ہیں لیکن بینظیر بھٹو آج بھی قابل رشک ہیں اورمخالفین انکی موت کے کئی سال بعد آج بھی ان سے ڈرتے ہیں۔ ان کٹھ پتلیوں کو چاہے جتنی بھی سپورٹ ملے یہ وہاں تک پہنچ نہ تاریخ بناسکتی ہیں۔