لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس نے کہا ہے کہ ہم بھی کہتے ہیں کہ فلیگ شپ والاریفرنس اوپن اینڈ شٹ کیس تھا میرا خیال ہے کہ ن لیگ کا رد عمل پری میچور اورقبل ازوقت ہے انہوں نے پہلے بھی مٹھائیاں تقسیم کیں لیکن بعد میں انہیں پتہ چلا کہ فیصلہ ان کے خلاف ا ٓیا ہے ۔ پروگرام92 ایٹ8 میں میزبان سعدیہ افضال کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج ارشد ملک نے تسلیم کیا کہ ن لیگ کی طرف سے دبائو ڈالا گیا، ن لیگ کے لیڈر صرف اقتدار کیلئے پاکستان آتے ہیں اوراقتدار ختم ہوتے ہی اپنی بیرون ملک جائیدادادوں میں چلے جاتے ہیں۔ ہم نے نہیں ن لیگ نے ہی تمام ادارے برباد کئے ۔ پی آئی اے کے چار حادثے ہوئے لیکن ا نہوں نے ہر ایک کی رپورٹ کو چھپایا ۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کا تعلق تحریک انصاف سے نہیں تھا، پی ٹی آئی کے لوگ جج ارشدملک کا دفاع کررہے ہیں، سچ کی فتح ہوئی ہم بھی یہی کہہ رہے تھے کہ سچ عوام کے سامنے آناچاہئے ،جج نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ دے کرمیرے ضمیرپر بوجھ ہے ۔ان سے سزا دلوائی گئی نوازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا یہ بات انہوں نے ویڈیو کے اندربھی کہی۔ آج عوام جھولی اٹھا اٹھاکر دعا کررہے ہیں کہ اللہ اس حکومت سے نجات دلائے ۔ماہر قانون اورسابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سزا کالعدم ہوسکتی ہے ، جج ارشد ملک نے تو بہت سے فیصلے کئے ہیں،جج نے ویڈیوز کو مکمل طورپرانکار نہیں کیا،ویڈیوز نہ بھی ہوتی تب بھی یہ فیصلہ متنازع تھا ا گر اسلام آباد ہائیکورٹ اس فیصلے کو رکھتا ہے تو انصاف ہوتانظر نہیں آئے گا۔یہاں پر سپریم کورٹ نے براہ راست کہہ دیاہے کہ ریفرنس فائل کیا جائے جبکہ ریفرنس فائل کرنے کا اختیار صرف اور صرف چیئرمین نیب کوحاصل ہے ۔ 92ایٹ 8