شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما شہزادہ ناصر مقبول گورو نے کہاہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاہ کارنامے پوری قوم کے سامنے آچکے ہیں دونوں جماعتوں کے پاس بھی سنہرا موقع تھا کہ وہ ملک کی ترقی کے لئے کام کرتی مگر دونوں جماعتوں نے یہ موقع ضائع کردیا، ان جماعتوں کی کوتاہیوں اور نادانیوں کی وجہ سے پاکستان کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ، تحریک انصاف کی حکومت میں ملک ترقی طرف گامزن ہو گیا ہے موجودہ حکومت کے پاس واضح ویڑن ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی ترجیحات کو نچلے طبقے کو سامنے رکھنے ہوئے طے کر لی ہیں۔