لاہور(خبرنگارخصوصی) سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خاں نے کہا ہے کہ کسی بیمار شخص سے مقابلہ نہیں کرتا ،جو شخص جمال میں ہواس سے مقابلہ کرنے کا مزہ ہے ،گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں نے کسی کے کہنے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار نہیں کی ،عمران خان خود میرے گھر آئے تھے ، جنرل پاشا سے کبھی ملاقات ہوئی نہ ان کا کوئی پیغام ملا،انہوں نے کہا کہ 10 سال تک شریف برادران کا مقابلہ کیا نواز شریف کی صحت پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے ، جب تک عثمان بزدار کو عمران خان کی حمایت حاصل ہے انکو ہماری بھی حمایت حاصل ہے ، آصف علی زرداری بیمار ہیں اور وہ بیرون ملک جانا چاہیں تو انھیں اجازت دیدینی چاہئے ۔