لاہور(خصوصی نمائندہ، این این آئی) صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بزدارحکومت کورونا وائرس کے حوالے سے صحافی برادری کی بھرپورخدمات کی معترف ہے ،وزیراعلیٰ کی ہدایات پر میڈیا نمائندگان کے لئے بھی خصوصی ریلیف پیکج پر کام ہو رہا ہے ۔اپنے بیان میں وزیرِاطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان میں بروقت حکومتی اقدامات سے کورونا کے پھیلا کو محدود کیا گیا ہے ،مگراس کے باوجود صحت، تعلیم، روزگار سمیت تمام شعبے کورونا کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔میڈیا نمائندگان کو ن لیگ کی جانب سے دی گئی حفاظتی کٹس کو بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیس ماسک،صابن اور ہینڈ سینیٹائزر کو مکمل حفاظتی کٹ کا نام دے کر سستا مذاق کیا گیا،ن لیگ کی جانب منفی پراپیگنڈے کے باوجود عوام بزدارحکومت کے اقدامات پر مطمئن ہیں۔