لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) نے لاہور میں ماہ جنوری میں جرائم کی شرح پر وائٹ پیپر جاری کردیا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی جانب سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق لاہور میں جنوری کے دوران جرائم کی وارداتوں میں 150فیصد اضافہ ہوا، مختلف علاقوں میں 53شہری موٹرسائیکلوں سے محروم ہوئے ،ڈکیتی مزاحمت کی وارداتوں میں چار شہری جاں بحق ہوئے ،ایک ماہ میں لاہور کی 27بچیوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ لاہوری 10کروڑ مالیت کی نقدی اور اشیا سے محروم ہوئے ،صوبہ میں جرائم کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے اور ہر منٹ میں 150سے زائد وارداتیں ہو رہی ہیں،ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق جرائم کی شرح کے حوالے سے لاہور سرفہرست ، راولپنڈی دوسرے ، ملتان تیسرے نمبر پر ہے ۔ پنجاب میں روازانہ 150 سے 200 گاڑیاں، 500 سے 600 موٹر سائیکل اور 3 ہزار سے زائد موبائل فونز چھینے جا رہے ہیں۔ وائٹ پیپر