کامونکے (نامہ نگار)25جولائی کھوکھلے نعرے لگانے والوں کی عبرتناک شکست کا دن ہے ۔ہم نے ہمیشہ علاقہ کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مفاد کی سیاست کی ہے ، ملک کی ترقی جمہوری نظام سے وابستہ ہے ۔ جمہوریت میں عوام کا فیصلہ مقدم ہوتاہے عام انتخابات میں عوام اپنی مرضی کی حکومت منتخب کرتے ہیں،مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہونے والی سازشیں ناکام ہوں گی۔ ان خیالات کاا ظہار مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 61کے امیدوار چودھری اختر علی خان نے منڈیالہ روڈ اور لومبڑ ہ سمیت دیگر مقامات کار نر میٹنگز اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔