فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ن لیگ کے جلسے کے انتظامات میں میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں استعمال ہوتی رہیں، ن لیگی رہنماوں نے تیاریوں کے لیے سرکاری مشینری کا بھی بے دریغ استعمال کیا،ن لیگ کے سٹی مئیر کی معطلی کے باوجود ان کی ہدائت پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ جلسہ کے انتظامات کے لیے متحرک رہا میونسپل کارپوریشن کی گاڑیاں اور عملہ جلسے کے لیے ڈائریکٹ مین لائن سے تاریں لگا کر لائٹنگ کا انتظام کرتا رہا، ، میونسپل کارپوریشن کے عملے کا کہنا تھا کہ ان کو لائٹنگ کا انتظامات کرنے کا حکم افسران نے دیا یاد رہے کہ میونسپل کارپوریشن کے میئر رزاق ملک کے بھائی ملک نواز ن لیگ کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔