فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی میئر شیخ محمد یوسف کے خلاف نیب کا شکنجہ تیار ہوگیا۔ ڈپٹی میئر اربوں روپے مالیت کی 32 مختلف کمپنیوں کے مالک نکلے ۔ ڈپٹی میئر شیخ یوسف کی طرف سے الیکشن کمیشن کو فراہم کی گئیں تفصیلات میں اپنے اثاثے تقریباً ڈیڑھ ارب روپے ظاہر کئے گئے تھے تاہم ابتدائی انکوائری کے دوران ہی سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق ان کے اثاثے ظاہر شدہ اثاثوں سے کم از کم تین گنا ہیں نیب لاہور نے تمام تفصیلات حاصل کرنے کے بعد اپنی انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے اور امکان ہے کہ اگلے کچھ روز میں شیخ محمد یوسف کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان سے پوچھ گچھ کا آغاز کردیا جائے گا۔