در یا خان مری(تحصیل رپورٹر) کار نہر میں گرنے سے نیا شادی شدہ جوڑا جاں بحق ہوگیا ۔در یا خان مری کے قریب گائوں بودلو ڈاھری کے رہائشی نیب کے ملازم غلام رسول ڈاہری اور اس کا بہنوئی الہٰی بخش اور اس کی بیوی حور ڈاہی کار میں سوار ہو کر اپنے رشتے داروں سے ملنے گائوں سے مورو جارہے تھے کہ اندھرے اور تیز رفتاری کی وجہ سے کار روہڑی کینال میں جاگری ۔ مقامی افراد نے نیب ملازم غلام رسول ڈاہری کو نہر سے زندہ بچا لیا جبکہ اس کی بہن حور ڈاہری اور اس کا شوہر الٰہی بخش ڈوب کر جاں بحق ہو گئے ۔ مرنے والی حور کی دو دن پہلے شادی ہوئی تھی۔