مکرمی! ٹائون شپ میں سنیٹری سٹاف کی شدید کمی کے باعث یو سی 232 میں صحت و صفائی سنگین ترین صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے۔ پہلے عملہ صفائی کی تعداد 40 تھی جو اب کم ہوتے ہوئے 15 رہ گئی ہے۔ حالانکہ اس یو سی میں زیادہ تر کمرشل علاقے شامل ہیں جن میں مدینہ بازار، مکہ بازار، مدینہ روڈ ، مین مارکیٹ ، ابوبکر روڈ، کشمیر روڈ اور دیگر مارکیٹیں شامل ہیں۔ چاہئے تو یہ تھا کہ یہاں سٹاف بڑھایا جاتا مگر مقام افسوس کہ سٹاف میں کمی کر دی گئی لہٰذا ایم ڈی نوٹس لیں اور سنیٹری ورکرز کی تعداد بڑھائی جائے۔ (محمد سرفراز خان : ٹائون شپ لاہور)