اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی تصویر خود لیک کرکے بکھرتی ٹوٹتی پارٹی کو بچانے کی ناکام کوشش کی۔ٹویٹ میں انہوں نے کہا حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نے جھوٹ بولا، دو زاویوں سے تصویر لیتے ہی شور شروع کر دیا کہ تصویر چھپ کر لی گئی، یہ تصویر حسین نواز کے دفتر کے صحن میں لی گئی، کوئی اس جگہ بغیر تلاشی نہیں جا سکتا۔ دو زاویوں سے تصویر لیتے ہی شور شروع کر دیا کہ اسے چھپ کر لیا گیا، وہاں اور کوئی نہیں بیٹھا اور کوئی ان کی اس جگہ جا نہیں سکتا، ایک بوڑھے بیمار شخص نے ماسک نہ پہنا کہ تصویر میں پہچانا جائے ، پارٹی ورکر چچا کی طرف جا رہا ہے ، اسی دباؤ کی وجہ سے تصویرخود لیک کی، پھر اسے سو بار ری ٹویٹ کیا۔