اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے پی ٹی آئی سینٹ انتخابات بآسانی جیت جائے گی،پریشانی تو فی الحقیقت پی ڈی ایم کو ہے ۔ فیصل جاوید نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا بلی کے خواب چھیچڑے ، اپوزیشن والے مارکیٹ میں بیگ لیکر گھوم رہے ہیں،انہوں نے ہمیشہ لین دین اور خریدو فروخت کی سیاست کی ہے ،یہ ضمیروں کے سوداگر ہیں،اسی لیے اوپن بیلٹ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انشائاللہ ناکامی انکا مقدر ہے ۔