کابل،واشنگٹن(نیٹ نیوز،این این آئی ) افغانستان میں فوج نے آپریشن کرتے ہوئے 30جنگجو ہلاک کر دیئے ۔صوبے کپیسا کے ضلع نجراب میں افغان بری فوج کے کمانڈوز اور فضائیہ نے مشترکہ آپریشن کیا مرنے والوں میں 16 کا تعلق القاعدہ،14 کا طالبان سے ہے ،متعددزخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ، زلمے خلیل کا کا بل اور دوحہ کا دورہ متوقع ہے۔