لاہور ( سپیشل رپورٹر ) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوان ہیلپ لائن15پر موصولہ تمام457کالزپر فوری ریسپانس عمل میں لائے ۔دوران پٹرولنگ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 26پسٹلز،19میگزین اوردرجنوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے 56 ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 09موٹرسائیکلیں،20 موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی گئی۔ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران31بوتلیں شراب سمیت ہیروئن برآمد کی گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 125افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ 01لاکھ53ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں،3129 گاڑیوں اور01لاکھ 57ہزار880 اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ134موٹر سائیکلوں،02 گاڑیوں اور328 اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔