مکرمی ،ٹاؤن شپ بلاک نمبر 16 کے کشمیر چلڈرن پارک سے کئی دن گزر جانے کے باوجود بارشی پانی نہ نکالا جاسکا جس پر علاقہ کے مکینوں کی زندگی اذیت کا شکار ہو چکی ہے۔ مقامی شہریوں نے متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی، احتجاجی مظاہرہ بھی کیا ۔ پارک میں 2 فٹ پانی کئی دنوں سے کھڑا ہے جس سے سخت تعفن پھیل چکا ہے مچھروں کی بہات ہو چکی ہے ۔ڈینگی وبا پھیلنے اور دیگروبئائی امراض کا قوی خطرہ لاحق ہے لیکن PHA حکام کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی PHA فوری نوٹس لیکر مسئلہ حل کریں۔ (سرفراز خان، لاہور)