لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مرض کو کنٹرول کرنے کے لیے چلائے گئے تین الگ پروگرام کو یکجا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ریسرچ سنٹر ، پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس اینڈ گیسٹرو انٹالوجی وارڈز کو ضم کیاجائے گا ۔ تینوں پروگرام کو پنجا ب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ماتحت لایا جائے گا ۔ وزیر صحت آج بروز منگل اس حوالے سے منعقد ہونے والے اجلاس میں اس کی منظوری دیں گے ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتالوں میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ ریسرچ سنٹر کے فلٹر کلینکس اور ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس اینڈ گیسٹرو انٹالوجی وارڈکے 17فلٹر کلینکس ایک ہی چھتری تلے لایا جائے گا ۔