لاہور(اشرف مجید) پنجاب بھر میں چلنے والی پبلک و گڈز وہیکل کی فٹنس سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ ،غیر ملکی کمپنی اوپس کا جعل سازی روکنے کے لئے ویب سائٹ پر ڈیٹا ڈالنے کا فیصلہ ،انفورسمنٹ ایجنسیاں بھی موقع پر گاڑیوں کی فٹنس چیک کر سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر غیر ملکی کمپنی اوپس نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں چلنے والی پبلک و گڈز وہیکل جن کی جانب سے وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ سینٹرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا گیا ہے انکا تمام ریکارڈ آن لائن کرنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے اس ضمن میں ایک نئی ویب سائٹ بنائی جا رہی ہے جس پر تمام گاڑیوں کا آن لائن ڈیٹا فراہم کر دیا جائے گا جو کہ محکمہ ایکسائز ،محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت تمام اضلاع کے ڈی آر ٹی ایز اور موٹر وہیکل ایگزامینرز کے ساتھ بھی لنک ہو گا جبکہ تمام ٹرانسپورٹر اور عوام بھی اسے باآسانی دیکھ سکیں گے ۔