پشاور ( نیٹ نیوز) سوشل میڈیا پرایک خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کے چرچے ہیں جو خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ باسط کی جڑواں بہن ہیں تاہم صارفین خاتون کو مومنہ باسط ہی سمجھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں قدرے مغربی لباس پہنے ایک خاتون اپنے چہرے پرماسک لگائے ہوئے ہیں، دبئی میں بنائی گئی ویڈیو میں ایک ہیئرڈریسر خاتون کے بال سنوار رہا ہے جب کہ پس منظر میں ایک گانا بھی سنا جاسکتا ہے ،ویڈیو کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اس میں نظر آنے والی خاتون کوئی اورنہیں بلکہ ایم پی اے مومنہ باسط ہیں درحقیقت یہ خاتون مومنہ باسط نہیں بلکہ ان کی جڑواں بہن اقصیٰ باسط ہیں، جو ہو بہو ان ہی کی طرح نظر آتی ہیں، صارفین کی اکثریت اقصیٰ باسط کو مومنہ باسط سمجھ کر ان کی خوبصورتی سے متعلق دلچسپ تبصرے کررہی ہے اور اسے سوشل میڈیا خوب پذیرائی بھی مل رہی ہے ۔