لاہور( سٹاف رپورٹر)ٹی سی ایل نے پاکستان میں نمبر ون ٹی وی برانڈ بن کر ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے ،یہ بات جی ایف کے ایس ای کے ایک حالیہ ڈیٹا میں سامنے آئی ہے ۔جولائی2019کے مارکیٹ نتائج کے مطابق ٹی سی ایل نے مجموعی مارکیٹ میں17فیصد شیئرز کے ساتھ بلند ترین سیلز ویلیو حاصل کی ۔کمپنی نے مارچ 2019میں14.5فیصد کا مارکیٹ شیئر حاصل کیا تھا۔کمپنی نے یہ سنگ میل ملک میں سمارٹ ٹی کی وی مارکیٹ برتری کے بعد حاصل کیا ہے جہاں پر کمپنی گزشتہ دو برسوں سے سال 2019میں اب تک کی تاریخ تک 32فیصد سے زائد مارکیٹ شیئر کے ساتھ مسلسل نمبر ون کی پوزیشن پر ہے ۔اس شاندار کامیابی پرٹی سی ایل کی جنرل منیجر مس سنی یانگ کا کہنا ہے کہ سمارٹ ٹی وی مارکیٹ میں مسلسل جدت اور مارکیٹ شیئر میں توسیع کے ذریعے مجموعی طور نمبر ون پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ہماری مجموعی عالمی حکمت عملی میں پاکستان ہمیشہ سے ایک کلیدی مارکیٹ رہی ہے ۔ٹی سی ایل پاکستان کے مارکیٹنگ منیجر ماجد نیازی کا کہنا تھا کہ ٹی سی ایل کو پاکستان میں حاصل ہونے والی اس کامیابی پر انتہائی پرمسرت ہیں،نمبر ون پوزیشن کا حصول ہمارے لئے انتہائی اہم سنگ میل ہے ۔