نئی دہلی(این این آئی ) بھارتی دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں خاتون ٹورسٹ گائیڈ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ ٹورسٹ گائیڈ کا کہناتھاکہ انہیں نئی دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع فائیو سٹار ہوٹل میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے میں 6 ملزمان کی نشاندہی کی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جب کہ متاثرہ خاتون کی نشاندہی پر مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہوٹل کے جس کمرے میں خاتون سے زیادتی کی گئی وہ دو بزنس مین نے بک کرایا تھا جب کہ متاثرہ خاتون ہوٹل میں ٹورسٹ گائیڈ اور ٹکٹ بکنگ ایگزیکٹو کے فرائض انجام دیتی ہیں۔خاتون نے پولیس کوبتایا کہ انہیں کچھ پیسوں کی ضرورت تھی جس پر ملزم نے خاتون کو کال کی اور آسان قسط پر قرض دینے کے بہانے کمرے میں بلایا اور پھر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔