لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو پی کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن حکومت سے آزادی کیلئے آزادی مارچ فیصلہ کن ثابت ہو گا ۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں بے روزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔ 2020 انتخابات کا سال ثابت ہو گا ۔ اسلام آباد کے لاک ڈاؤن کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ نیا شفاف الیکشن ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔