لاہور (کلچرل رپورٹر) تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونیوالی پاکستان کی مقبول میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کردیں۔ نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پردو تصاویر پر مبنی فوٹو کولاج شیئر کیا ہے ۔نادیہ خان نے کیپشن میں اپنے یوٹیوب چینل کا لنک دیا اور مداحوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ 'اُن کی شادی کی تقریب کا مکمل البم نیٹ پر دیکھ لیں، جس پر مداحوں نے اداکارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا ہے ۔