لاہور(جنرل رپورٹر) وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے ناشروں کو یکساں نصاب کے تحت کتابیں چھاپنے کی اجازت دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرات تعلیم نے ناشروں کا کتابیں چھاپنے کی اجازت دے دی ۔ناشر بتائے گئے ایس ایل او کے اندر رہتے ہوئے کتابیں چھاپ سکیں گے ۔وفاقی وزرات تعلیم نے تمام صوبوں کے ٹیکسٹ بک بورڈز کو مراسلہ جاری کردیا ۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کتابوں کی چھاپئی میں اینٹی اسلام اور اینٹی پاکستان مواد شامل نہیں ہونا چاہیے ۔کتابوں کی پرنٹنگ سے قبل ٹیکسٹ بک بورڈز اجازت لینا لازمی ہوگی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیا تعلیمی سال اگست میں شروع ہوگا۔ کتابوں کی پرنٹنگ کیلئے این او سی جاری کرنے میں غیر ضروری روکاوٹیں نہ ہوں۔ مراسلہ مئی اور جون میں میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پیش نظر سال کے آغاز میں تاخیر کی جارہی ہے ۔